تحریک انصاف کا فیض آباد میں دھرنا دینے کا فیصلہ 

Nov 20, 2022 | 21:48:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے فیض آباد میں دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنماو ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈی سی راولپنڈی کو باضابطہ درخواست جمع کرادی،واثق قیوم عباسی نے ضلعی انتظامیہ کو 26 نومبر وینیو سے تحریر ی طور پر آگاہ کردیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی پی ٹی آئی 26 نومبر کو فیض آباد کے قریب پر امن دھرنا دے گی، 26 نومبر دھرنا حقیقی آزادی مارچ کا تسلسل ہے، درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان دھرنے کی قیادت کریں گے،راولپنڈی انتظامیہ سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات مکمل کرے۔

یہ بھی پڑھیں: نامور اداکارہ اسماعباس کا سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر ردعمل سامنے آگیا

مزیدخبریں