(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ تسنیم حیدر نامی شخص مسلم لیگ (ن) لندن کا ترجمان نہیں ۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہاہے کہ تسنیم حیدر کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ،تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی کے قانونی فورم پر پیش کریں ،کوئی شخص زبردستی پارٹی ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے،وفاقی وزیر کاکہناہے کہ تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے،جعلسازی، جھوٹ اور فیک نیوز سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی ۔
یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈکپ 2022 : رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے آغاز,ویڈیو نے دل چھو لیا