کیولری انڈرپاس بہت جلد ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا: محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(دُرِ نایاب) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کیولری انڈرپاس بہت جلد ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی علی نے الصبح لاہورکے زیرتعمیر کیولری انڈرپاس کا دورہ کیا، سٹیل فکسنگ کے کام کا جائزہ لیا اور اسفالٹ کے کام بھی مشاہدہ کیا، انہوں نے انڈرپاس کی چھت کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا اور شہریوں کونویدسنائی کہ کیولری انڈرپاس کو بہت جلد ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی؟وزیراعظم نے بڑا اعلان کردیا
محسن نقوی نے حکم جاری کیا کہ فنشنگ ورک میں اعلی معیار کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ انڈرپاس تکمیل کے قریب ہے، انڈرپاس کھلنے سے شہریوں کو آمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی، کیولری میں ٹریفک جام رہنے سے مستقل نجات ملے گی، کیولری انڈرپاس کو بہت جلد ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ انڈرپاس کھلنے سے شہریوں کو آمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی، کیولری میں ٹریفک جام رہنے سے مستقل نجات ملے گی۔