اسرائیلی مظالم کی بے جا حمایت کرنیوالے امریکی صدر کی کرسی خطرے میں پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسرائیلی مظالم کی بے جا حمایت کرنیوالے امریکی صدر کی کرسی خطرے میں پڑ گئی ۔
امریکی میڈیا کی جانب سے جاری ایک سروے رپورٹ کے مطابق آئندہ صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر جیت کے خواہاں امریکی صدر کی مقبولیت میں ریکارڈ کمی آ گئی ہے۔ غزہ جنگ پر بائیڈن کے طرزِ عمل کو 70 فی صد ووٹروں نے مسترد کر دیا جبکہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ووٹروں میں بھی صدر بائیڈن کی مقبولیت میں 40 فی صد کمی آئی ہے۔
ضرورپڑھیں:اسرائیل کی غزہ میں 44ویں روز بھی بموں کی بارش،فلسطینی شہداء کی تعداد 13ہزار ہوگئی
سروے نتائج کے اعداد و شمار کے مطابق جو بائیڈن کی مقبولیت ان کے عہدِ صدارت کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ 18 سے 34 سال کے افراد نے حصہ لیا، امریکیوں کی اکثریت نے اسرائیلی حملوں کو حد سے متجاوز قرار دیا۔
خیال رہے کہ امریکا میں اگلے سال صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں، جو بائیڈن بھی صدارتی امیدوار ہیں جبکہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ بھی پھر سے حصہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔