اسرائیل کا الشفا ہسپتال کے نیچے طویل سرنگ کی موجودگی کا دعویٰ،حماس کی تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں شفا ہسپتال کے نیچے 55 میٹر لمبی سرنگ تلاش کرلی ہے، اپنے دعویٰ کو ثابت کرنے کے لیے اس نے سرنگ کی ویڈیو بھی شائع کی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق فوج نے ایک ویڈیو کلپ کے ساتھ ایک فوجی بیان میں وضاحت کی کہ سرنگ دس میٹر کی گہرائی میں واقع ہے، دوسری طرف عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ہسپتال میں اب بھی درجنوں مریض موجود ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ داخلی سلامتی سروس اور انٹیلی جنس سروس کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر سرنگ کو سامنے لانے کے لیے شفا ہسپتال منتقل ہوئے۔
Breaking: The IDF released footage of a terror tunnel on the grounds of the Shifa Hospital.
— Israel ישראל ???????? (@Israel) November 16, 2023
Add this to the list of Hamas’ war crimes. #FreeGazaFromHamas #AlShifaHospital pic.twitter.com/ogUAn1v7HO
بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ سرنگ جس سے ایک گہری سیڑھیاں داخلی دروازے کی طرف جاتی ہیں اس کو مختلف دفاعی اقدامات سے لیس کیا گیا ہے، اس میں ایک بالائی دروازہ اور فائرنگ کا سوراخ بھی موجود ہے، اس قسم کا دروازہ حماس ہماری افواج کو داخل ہونے سے روکنے کے لیے استعمال کرتی ہے، یہاں حماس کا ہیڈ کوارٹرز اور اس کے زیر زمین اثاثے موجود ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق فوج کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسے سرنگ کے کھلنے کے وقت ایک کار ملی جس میں بہت سے ہتھیار تھے، فوجی بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج سرنگ کے راستے کھولنے کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی مظالم کی بے جا حمایت کرنیوالے امریکی صدر کی کرسی خطرے میں پڑ گئی
مزید برآں، فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے ’’ ایکس‘‘ پر انکشاف کیا کہ حماس کے 100 سے زائد ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ان میں تین وہ ارکان بھی ہیں جنہوں نے 7 اکتوبر کے حملے میں حصہ لیا تھا۔
یاد رہے کہ بدھ کو اسرائیلی فوج نے اس پر دھاوا بول دیا تھا اور اپنے حملے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ حماس اس ہسپتال کے تہ خانوں کو استعمال کر رہی ہے، تاہم اسرائیلی فوج نے اس ہسپتال کو کھنگال ڈالا مگر وہ ہسپتال میں حماس کے کسی مرکز کی موجودگی ظاہر نہ کر سکی تھی۔
دوسری جانب حماس کی طرف سے بارہا اسرائیلی الزام کی تردید کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی اس معاملہ کی تحقیقات کے لیے بھیج دی جائے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں کے حصار میں موجود شفا میڈیکل کمپلیکس سے ہفتہ کو سینکڑوں افراد پیدل جنوب کی طرف نکلے، صلاح الدین سٹریٹ پر ان پر حملہ کردیا گیا۔ صہیونی فوج کے اس حملے کے بعد سڑک پر لگ بھگ 15 لاشیں بکھری ہوئی دیکھی گئیں۔