بشریٰ بی بی کی درخواست پر ایف آئی اے سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) لاہور ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول کی درخواست پر ایف آئی اے، اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کرلی۔
لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت کا وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے وکلاء سے مقدمات کی تفصیلات مانگنے پر وکلاء نے جواب جمع کروانے کے لئے مہلت مانگ لی۔ اُن کا کہنا تھا کہ کہ عدالت وقت دے دے ہم رپورٹ پیش کر دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں: نیب ریفرنس کیس : یوسف رضا گیلانی احتساب عدالت طلب
عدالت نے ایف آئی اے،اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔