ڈالر مزید سستا ہو گیا

Nov 20, 2023 | 12:30:PM

Read more!

(سعید احمد) انٹربینک میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 286 روپےکاہو گیا۔

حکومتی کوششیں رنگ لانے لگیں، ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت تھم گئی، روپے کی قدر مستحکم ہونےکے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی آنے لگی، کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی انٹربینک میں ڈالر 50 پیسے سستا ہو کر 286 روپے کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں

دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں مثبت رجحان نظر آیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا، 100 انڈیکس 160 پوائنٹس کی کمی سے 56 ہزار 902 پر آ گیا جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 57 ہزار 63 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں