فیصل آباد : مسلم لیگ ق نے پی ٹی آئی کی وکٹیں اڑا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے سابق رہنما محمد ریاض انجم اور میمونہ ثانی نے پارٹی سے راہیں جدا کر لیں اور مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
فیصل آباد سے سابق رہنما پاکستان تحریکِِ انصاف (پی ٹی آئی) محمد ریاض انجم نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کر دیا، مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران سابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سابق صوبائی وزیر گرفتار
محمد ریاض انجم کے علاوہ سابق رہنما پی ٹی آئی میمونہ ثانی نے بھی پی ٹی آئی کو غیرباد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی۔
دوسری جانب ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب حمزہ کرامت نے مسلم لیگ ق میں شامل ہونے والوں رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور ان کے دلیرانہ فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔