مائیکرو سافٹ کا ڈیجیٹل اسسٹنٹ ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرانے کا فیصلہ 

Nov 20, 2023 | 16:08:PM

(24نیوز) مائیکرو سافٹ نے اپنی آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل اسسٹنٹ کوپائلٹ ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اے آئی اسسٹنٹ کو پہلے صرف ونڈوز 11 کے لیے جاری کیا گیا تھا مگر اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ کو پائلٹ کو ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ اس سے صارفین کو ونڈوز 10 استعمال کرتے ہوئے نئے سسٹم کے فیچرز استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

یہ نیا اے آئی اسسٹنٹ پہلے بیٹا (beta) صارفین کو دستیاب ہوگا اور آئندہ چند ماہ کے دوران بتدریج ونڈوز 10 ہوم اور پرو ایڈیشنز کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

کو پائلٹ چیٹ جی پی ٹی پر مبنی اے آئی چیٹ بوٹ ہے جسے متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو پائلٹ تک جلد رسائی چاہتے ہیں تو ونڈوز 10 پر چلنے والے کمپیوٹر کو اوپن کریں اور سیٹنگز میں جائیں۔ سیٹنگز میں اپ ڈیٹ اینڈ سکیورٹی اور پھر ونڈوز اپ ڈیٹ پر کلک کریں۔

مزید پڑھیں: اوپن اے آئی کے برطرف سی ای او سام آلٹمین مائیکرو سافٹ کا حصہ بننے کیلئے تیار

وہاں Get the latest updates as soon as they’re available آپشن کا انتخاب کریں، جس سے آپ نئی اپ ڈیٹس کو دیکھ کر انہیں انسٹال کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب مائیکرو سافٹ کی جانب سے اکتوبر 2025 تک ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کی سپورٹ ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں