وزیراعلیٰ پنجاب سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات،اہم تحفہ دے دیا

Nov 20, 2023 | 18:15:PM

This browser does not support the video element.

(در نایاب )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز (Mr. Neil Hawkins) کی ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب نے 6ویں مرتبہ ورلڈ کپ چیمپئن بننے پر آسٹریلوی ہائی کمشنر اور عوام کو مبارکباد پیش کی ۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور مارک ٹیلر کے دستخط والی کرکٹ بال بطور تحفہ دی ، آسٹریلوی ہائی کمشنر نے ملاقات میں کہا کہ محسن نقوی مستعد اور متحرک وزیر اعلیٰ ہیں، میڈیا پر دن رات کام کرتے نظر آتے ہیں،محسن نقوی کو پارکس کا وزٹ کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی،وزیر اعلیٰ محسن نقوی بہت محنت کررہے ہیں،لاہور چڑیاگھر، سفاری پارک اور باغات کی اپ گریڈیشن خوش آئند ہے،آسٹریلوی ہائی کمشنر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے،لاہور چڑیا گھر کے لئے کنگروز دینے کے لئے بھی اقدامات کیے جائیں گے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے کہا کہ سموگ سے نمٹنے کے لئے تمام تر اقدامات کر رہے ہیں، شہریوں کے لئے ماسک لازم قراردیا گیاہے،دوست ملکوں کے تعاون سے سموگ سے نمٹنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی حاصل کررہے ہیں،بہتر ماحول اور تفریح کے لئے پارکس کوعالمی معیار کے مطابق بنا رہے ہیں،زراعت،لائیوسٹاک،ڈیری ڈویلپمنٹ او رٹیکنالوجی میں آسٹریلیا کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، زراعت، لائیوسٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ،ٹیکنالوجی اور دیگر شعبو ں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری عملدرآمد وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کل گوجرانوالہ میں پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا،لاہور، ملتان، راولپنڈی اور فیصل آباد کے بعد گوجرانوالہ 5واں ڈویژن ہے جہاں پنجاب کابینہ کااجلاس ہوگا ،اجلاس میں اہم ایجنڈے پر غور کیاجائے گا،صوبائی وزراء، مشیران،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے،اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے خالد بٹ چوک پر زیر تعمیر انڈر پاس کا نام رکھ دیا ،وزیراعلی نے خالد بٹ چوک انڈر پاس کا نام کیولری انڈر پاس رکھنے کی منظوری دے دی ،وزیراعلی نے کیولری کی مناسبت سے کیولری گروانڈ انڈر پاس رکھنے کا نام خود تجویز کیا ،انڈر پاس کا نام رکھنے کا فیصلہ وزیراعلی کے حالیہ دورے پر کیا گیا ،وزیراعلی نے ایل ڈی اے اور کنٹریکٹرز کو کیولری انڈر پاس کے بورڈز لگانے کی ہدایت کردی ،انڈر پاس پر سائن بورڈز لگانے کا کام آئندہ چند روز میں شروع کردیا جائے گا ،انڈر پاس کے آغاز اختتام اور چھت پر بورڈز آویزاں ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں :آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ، اہم بولر دستبردار 

مزیدخبریں