اکتوبرمیں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7کرور 40 لاکھ ڈالر رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاہے کہ اکتوبر 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 7کرور 40 لاکھ ڈالر رہا۔
مرکزی بینک کے مطابق اکتوبر 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 84 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا،رواں مالی سال جولائی23 سے اکتوبر23 کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا ،جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی سے اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3 ارب 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2ارب 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا ،مالی سال 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 17 ارب 50 کروڑ ڈالر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وفاقی وزیر اور لیگی رہنما کیخلاف دہرے قتل کا مقدمہ درج