پاکستان اور آذربائیجان کا ترجیحی تجارت معاہدے پر مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) نگران وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے آذربائیجان کے سفیر بلال حئیی نے ملاقات کی جس دوران دونوں ملکوں میں تجارتی شعبے میں اہم پیشرفت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے مابین ترجیحی تجارتی معاہدوں پر مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں پہلے مرحلے میں 15 , 15 اشیاء کی فہرست پر مذاکرات آگے بڑھائے جائیں گے اور تیس روز میں ہی اس تجارتی معاہدے پر مذاکرات کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ملاقات میں دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات،اہم تحفہ دے دیا
اس حوالے سے ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کیلئے بڑی تجارتی منڈی ثابت ہوسکتی ہے جہاں آئی ٹی و ہوٹل انڈسٹری سمیت چاول اور دوسری جنسوں کی تجارت بڑھانے کے مواقع موجود ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آذربائیجان نے پاکستان سے چاول کی درآمدات پر پابندی ہٹا دی ہے جو وہاں کی حکومت کا ایک احسن قدم ہے۔