(24 نیوز ) فرانسیسی سینیٹر جوئل گوریو کو پولیس نے ساتھی خاتون سینیٹر سینڈرین جوسو سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔
پیرس کے پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ فرانسیسی سینیٹ کے ایک رکن کے خلاف ابتدائی الزامات درج کرلیے گئے ہیں، الزامات کے تحت اس رکن نے سینیٹ میں اپنی ساتھی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹ میں لوئراٹلانٹک ریجن (مغرب)کی نمائندگی کرنے والے 66 سالہ سینیٹر جوئل گیریو کو کل 48 گھنٹے کے لیے گرفتار کیا گیا۔ گیریو پر شکوک ہیں کہ اس نے اپنے اپارٹمنٹ میں شراب کے ایک کپ میں نشہ آور مادہ ڈالا تھا اور اسے سینیٹر سینڈرین جوسو کو پیش کیا تھا۔ جوسو نے خود کو بیمار محسوس کیا اور اس جگہ کو چھوڑ کر چلی گئی۔گوریو کے وکیل نے تصدیق کی کہ گوریو کا جوسو پر حملہ کرنے کے لیے اس کو منشیات دینے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ گوریو نے جوسو سے معذرت بھی کی ہے۔وکیل نے کہا جو کچھ ہوا وہ ہینڈل کرنے میں غلطی تھی جس کی وجہ سے رکن پارلیمنٹ جوسو کو بیماری کا احساس ہوا۔ گوریو ایک عصمت دری کرنے والے نہیں بلکہ ایک ایماندار اور قابل احترام شخص ہیں۔ چاہے جتنا بھی وقت لگ جائے وہ اپنی اور اپنے خاندان کی عزت بحال کریں گے۔واضح رہے سینیٹر گوریو کو رہا کر دیا گیا تھا لیکن وہ عدالتی نگرانی میں ہیں اور انہیں پوری تفتیش کے دوران متاثرہ خاتون اور گواہوں سے بات کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان ، حارث رؤف دستبردار ہو گئے