(آزاد نہڑیو) محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے سندھ کابینہ میں توسیع کے بارے میں وائرل نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اس جعلی نوٹیفیکیشن کی تحقیقات کا فیصلہ بھی کیا ہے اور اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جنوبی اسلام آباد کو خط بھی ارسال کردیا ہے۔
خط میں جعلی نوٹیفیکیشن کے اجراء کی تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سندھ کابینہ میں عبدالحلیم کی شمولیت کا نوٹیفیکیشن جعلی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے بطور صوبائی نگران وزیر حلف اٹھا لیا
اس کے ساتھ ساتھ عبدالحلیم کو محکمہ ایکسائیز ٹیکسیشن انڈسٹریز ٹریڈ کامرس اینڈ کو آپریٹو سوسائیٹیز الاٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جعلی قرار دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ عبدالحلیم کی کابینہ میں شمولیت ک جعلی نوٹیفیکیشن 6 نومبر 2023ء کو وائرل کیا گیا تھا جبکہ محکموں کا قلمدان الاٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن 17 نومبر 2023ء کو وائرل کیا گیا تھا۔