کراچی میں فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کے صحافی ندیم احمد زخمی

Nov 20, 2024 | 00:18:AM
 کراچی میں فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کے صحافی ندیم احمد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشا جعفری)کراچی کے علاقے کارساز کے قریب فائرنگ کے  واقعے میں 92 نیوز کے رپورٹر ندیم  احمد  زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق معاملہ تلخ کلامی پر پیش آیا ،ویگو گاڑی تیز چلانے پر تلخ کلامی ہوئی ،ویگو والے نے اسلحہ نکال کر فائرنگ کردی،فائرنگ کرنے والے ملزم کی گاڑی کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے،ڈبل کیبن گاڑی کو جاتے دیکھا جاسکتا ہے،ٹی وی چینل کے باہر کرائم رپورٹر ندیم احمد پر فائرنگ  کے واقعے پر پولیس کی بھاری نفری نجی ٹی وی چینل پہنچ گئی ۔

پولیس کے مطابق زخمی صحافی ندیم احمد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا،ڈی آئی جی ایسٹ عثمان غنی کے مطابق صحافی ندیم احمد کو ٹانگ میں گولی لگی  ہے اور  اس کی حالت خطرے  سے باہر ہے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نےحملے کا نوٹس لے لیا اور واقعے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی، مراد علی شاہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 

صحافی پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے ، وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کابھی حکم دیدیا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن نے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں،انہوں نے ہدایت جاری کیں کہ وقوعے کی تفتیش سے متعلق پیش رفت پر صحافی برادری کو اعتماد میں لیا جائے،ملوث ملزمان کو جلد سے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے،پولیس کی جملہ کارروائی سے روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کی کال، انتظامیہ ان ایکشن، پی ٹی آئی کے متعدد کارکن گرفتار