متحدہ عرب امارات میں جرائم میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں 

Nov 20, 2024 | 09:21:AM
متحدہ عرب امارات میں جرائم میں ملوث پاکستانی شہریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں مختلف جرائم میں ہزاروں پاکستانی شہریوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

پاکستانی سفارتخانے کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ امارات میں 5 ہزار 292 پاکستانی مختلف جرائم میں قید ہیں ، جن میں 2 ہزار 470 پاکستانی منشیات ، 704 چوری کے جرم میں قید ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں معافی کے قواعد وضوابط جاری کر دئیے۔

دستاویز کے مطابق 52 پاکستانی غیر قانونی طور پر یو اے ای میں داخل ہونے ، 171 غیر قانونی طور پر رہائش پذیر، 69 راہزنی ، 147 قتل جبکہ 36 دھوکا دہی، 32 کرنسی میں ردوبدل، 21 اغوا اور 53 جنسی ہراسانی کے جرم میں قید کاٹ رہے ہیں۔واضح رہے گزشتہ روز پاکستانیوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزوں پر پابندی کی وجوہات سامنے آئی تھیں۔