پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

Nov 20, 2024 | 09:24:AM
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈٖیسک) دنیا بھر میں آج بچوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، بچوں کے حقوق، جنسی تشدد اور ان سے جڑے دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

بچوں کے عالمی دن کو  1989 میں اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے کنونشن کی منظوری کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس میں دنیا بھر کے بچوں کے حقوق کو تسلیم کیا گیا تھا، جیسے کہ تعلیم، صحت، اور تحفظ کا حق۔

 اس دن مختلف تقریبات اور پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ بچوں کی حفاظت اور ان کی خوشحال زندگی کے لیے اقدامات پر زور دیا جا سکے۔

بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے پشاور میں نجی و سرکاری اسکولوں کے بچوں کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 

اس موقع پر بچوں کو جنسی تشدد اور کسی کی بھی جانب سے نازیبا حرکات کی صورت میں حالات سے نمٹنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو نے یرغمالیوں کو رہا کرانیوالوں کو 50 لاکھ ڈالرز کی لالچ دے ڈالی

مقررین کا کہنا تھا کہ بچے اور بالخصوص بچیاں ایسی صورتحال میں ڈرنے کے بجائے اساتذہ اور والدین کو آگاہ کریں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بچوں کی صحت اور تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے۔

قومی ہیرو سابق اسکواش چیمپیئن قمر زمان کا کہنا ہے کہ طلباء کو نصابی سرگرمیوں کے علاوہ کھیلوں میں بھی حصہ لینا چاہیے۔