زرمبادلہ ذخائر میں1.969 ارب ڈالراضافہ،حجم 13.99ارب ڈالر ہو گیا

Nov 20, 2024 | 09:44:AM
زرمبادلہ ذخائر میں1.969 ارب ڈالراضافہ،حجم 13.99ارب ڈالر ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں رواں مالی سال کے دوران مجموعی طورپر1.969 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024ء کے آغاز پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.997 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا،جس میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.607 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

8 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا مجموعی حجم 15.966 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملک پر قرضے اور واجبات 85836 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔

سٹیٹ بینک کی دستاویزکے مطابق ایک سال میں قرضوں اور واجبات میں 7 ہزار417 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ستمبر2024 تک ملک پر مقامی قرضہ 47 ہزار 536 ارب روپے اورغیر ملکی قرضہ 33 ہزار 722 ارب روپے تھا جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک پاکستان پر واجبات 4 ہزار 484 ارب روپے تھے۔

اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق ستمبر 2023ء تک ملک پر قرضوں اور واجبات کاحجم 78ہزار419ارب روپے تھا۔