جرمانوں کاخوف،رواں ماہ 3 لاکھ سےزائدشہریوں نے لائسنس بنوائے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کےاحکامات پر صبح بھر میں لائسنسنگ کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔
صوبہ بھر میں رواں ماہ 3 لاکھ 70 ہزار زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،ایک لاکھ 42 ہزار 764 شہریوں نے کمرشل ،نان کمرشل لرننگ لائسنس اورا یک لاکھ 84ہزار 644 شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، 70ہزار سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے ان لائن ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا،لائسنسنگ سہولیات کا سب سے زیادہ فائدہ موٹرسائیکل سواروں نے حاصل کیا۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا کہ 30نومبر سے پہلے شہری موٹرسائیکل کا لائسنس ایک ہی دن میں حاصل کر سکتے ہیں، 30نومبر کے بعد لرننگ لائسنس پر 42 دن کا ریلیف ختم اور اصول دوبارہ لاگو ہوگا، یکم دسمبر سے بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، شہری قانونی کاروائی اور بھاری جرمانوں سے بچنے کیلئے فوری لائسنس بنوائیں۔