دنیا کا کوئی بھی کامیاب شخص "سیلف میڈ" ہو ہی نہیں سکتا، ماہرہ خان
"سیلف میڈ" لفظ کہنے کو تواچھا لگتا ہے لیکن حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نامور اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں دنیا کا کوئی بھی کامیاب شخص کبھی "سیلف میڈ" ہو ہی نہیں سکتا اور نہ کوئی سیلف میڈ ہوتا ہے۔
ماہرہ خان سے ایک تقریب کے اختتام پر پوچھا گیا کہ انہوں نے تقریب کے دوران خاندان اور دوستوں کے ساتھ اور تعاون پر بات کی،وہ اس حوالے سے مزید اپنے خیالات کا اظہار کریں توماہرہ خان نے کہا کہ انہوں نے تقریب میں بھی یہی کہا کہ "سیلف میڈ" کوئی چیز نہیں ہوتی، یہ لفظ کہنے کو اچھا لگتا ہے لیکن حقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہی کہا کہ وہ آج جس مقام پر ہیں اپنے والدین کی مدد، بھائی اور بیٹے کے تعاون سمیت دوستوں کی مدد سے وہاں پہنچی ہیں۔
ماہرہ خان کے مطابق وہ جس مقام پر پہنچی ہیں، اس میں ان کے دوستوں، ساتھ کام کرنے والے افراد اور ملنے اور بننے والے نئے ساتھیوں کا بھی ہاتھ ہے۔
معروف اداکارہ کا مزیدکہنا تھا کہ ان کا ذاتی خیال ہے کہ "سیلف میڈ" کوئی چیز نہیں ہوتی، یہ لفظ کہنے کو اچھا لگتا ہے لیکن ایسا ہوتا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ "سیلف میڈ" کی اصطلاح عام طور پر ایسے خود مختار افراد کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ اپنی مدد آپ اوراپنی محنت کے بل بوتے پر اعلیٰ مقام پر پہنچے ہیں۔