(ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست ہریانہ کے کالج میں طلباء نے اپنی ٹیچر کی کرسی کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خوش قسمتی استانی طلبا کے اس خطرناک حملے میں محفوظ رہیں، یہ دھماکہ بارہویں جماعت کے طلباء کے ایک گروپ نے ٹیچر کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ہوکر کیا تھا۔
طلباء نے بم بنانے کا طریقہ یوٹیوب پر دیکھ کر سیکھا اوراسے ٹیچر کی کرسی میں اس طرح لگا دیا کہ کسی کو شک نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں : چیمپئینز ٹرافی پر پی سی بی کا اصولی موقف،شیڈول کھٹائی میں پڑ گیا
تاہم خوش قسمتی سے یہ بم ٹیچر کے کرسی پر بیٹھنے سے قبل ہی پھٹ گیا، دھماکا کرنے میں ملوث 13 طلباء کی رجسٹریشن معطل کردی گئی۔