تجارت معطل ہونے کے باوجود بھارت سے درآمدات ایک بارپھر بڑھ گئیں

Nov 20, 2024 | 11:58:AM
 تجارت معطل ہونے کے باوجود بھارت سے درآمدات ایک بارپھر بڑھ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص عظیم)بھارت سےدرآمدات میں چوتھی باراضافہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق تجارت معطل ہونے کے باوجود بھارت سے درآمدات ایک بارپھر بڑھ گئیں،اکتوبر2024 میں بھارت سےسالانہ بنیادپردرآمدات میں46فیصدکابڑا اضافہ ہوا ۔

گزشتہ ماہ اکتوبر میں بھارت سےدرآمدات کاحجم 3 کروڑ58لاکھ ڈالرزررہا،اکتوبر2023میں بھارت سے درآمدات2 کروڑ 45 لاکھ ڈالرزتھیں۔

 ذرائع کے مطابق ستمبر2024 میں سالانہ بنیاد پربھارت سےدرآمدات میں45فیصد اضافہ ہواتھا،اگست 2024 میں سالانہ بنیادوں پربھارت سے درآمدات 5فیصد بڑھیں تھیں،جنوری،مارچ2024،فروری،مئی2023 میں بھی بھارت سےدرآمدات میں اضافہ ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اگست2019میں بھارت کےساتھ تجارت معطل کردی تھی،بعدازاں پاکستان نےبھارت کےساتھ تجارت میں نرمی کی تھی،پاکستان نےبھارت کےساتھ زندگی بچانےوالی ادویات کی تجارت کی اجازت دی تھی۔