سب سےسستی بجلی کوئلے سے پیدا ہوسکتی ہے، شرجیل میمن

Nov 20, 2024 | 12:08:PM
 سب سےسستی بجلی کوئلے سے پیدا ہوسکتی ہے، شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ کےسینئر  وزیر شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ سب سے سستی بجلی کوئلے سے پیدا ہوسکتی ہے،سستی بجلی کے ساتھ زر مبادلہ بھی محفوظ رہے گا۔

حیدر آباد  میں نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوشی ہے  کہ آبائی شہر حیدرآباد میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے پروگرام رکھا گیا ہے،حیدرآباد کے لوگوں کے لیے یونیورسٹی اچھا کام کررہی ہے، سٹوڈنٹس کے پراجیکٹس اور تجربے میں نے دیکھے،یہ پاکستان کی سب سے بڑی اہم ضرورت ہے کہ نوجوانوں کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کریں،حکومت سندھ پاکستان میں پہلی حکومت ہے جو ہوا سے بجلی پیدا کررہی ہے

انہوں نے کہا کہ محترمہ جب وزیر اعظم تھیں تو کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا،2008 میں زرداری صاحب نے تھرپارکر کے کوئلے سے پھر اس پراجیکٹ کو شروع کیا، سب ایکسپرٹس اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ سب سے سستی بجلی کوئلے سے پیدا ہوسکتی ہے، حکومت کے لیویل پر اس یونیورسٹی کے طلبہ کے پراجیکٹس کو سپانسر کرینگے،یہ نوجوان بڑے سائنٹسٹ بنیں، ہم انہیں پاکستان کا ایلون مسک بنائینگے،ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے ،نوجوان نسل آئی ٹی , آرٹیفیشل انٹیلجنس کے لیے استعمال کریں۔