پارٹی میں اختلافات، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بڑا قدم اٹھا لیا

Nov 20, 2024 | 12:26:PM

(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی پارٹی میں اندرونی اختلافات ختم کروانے کیلئے خود میدان میں آگئیں۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں پارٹی کے اندرونی اختلافات اور دیگرامور پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے اسد قیصر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپس میں اختلافات سے نقصان پارٹی کا ہو رہا ہے۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور، اسد قیصر اور عاطف خان قافلوں کو لیڈ کریں گے۔ آپس میں متحد رہیں تاکہ ورکرز مایوس نہ ہوں،ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی نے کہا کہ ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور بھی موجود تھے۔
 

مزیدخبریں