پی ٹی آئی کا 24 نومبر احتجاج, پولیس کےمختلف علاقوں میں چھاپے

Nov 20, 2024 | 12:30:PM
پی ٹی آئی کا 24 نومبر احتجاج, پولیس کےمختلف علاقوں میں چھاپے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خادم) پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کو روکنے کے پیش نظر پولیس نے پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی۔

پی ٹی آئی کے 24  نومبر کو اسلام آباد احتجاج کے پیش نظر لاہور پولیس کا کریک ڈاون جاری ہے, پولیس ذرائع کے مطابق  شاہدرہ ، ملت پارک ، گرین ٹاؤن ، جوہر ٹاون، ڈیفنس اورسول لائنز کے علاقوں میں پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق  متحرک کارکنوں کے گھروں ، دفاتر اور ڈیروں پر ریڈ کیے گئے ، چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں کی کلوز سرکٹ فوٹیجز بھی سامنے آگئیں۔

یہ بھی پڑھیں : بچوں کیلئے بنایا گیا پہلا سمارٹ فون متعارف

خیال رہے کہ یہ  گرفتاریاں 24  نومبر کے احتجاج کی کال پر نقض امن کے خدشات پر کی جارہی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کرکے بھی فہرستوں کے مطابق متحرک کارکنوں کی شناخت کی گئی، حراست میں لیے جانے والے کارکنوں سے شورٹی بانڈز بھی لئے گئے جبکہ  پی ٹی آئی کے کارکنوں سے امن و امان خراب نہ کرنے کے بیان حلفی بھی لیے گئے ۔