اداکارہ نرگس کے شوہرماجدبشیرنے میڈیکل چیلنج کردیا

عدالت نے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ میڈیکل بورڈ مدعیہ کے زخموں کا جائزہ لے

Nov 20, 2024 | 12:34:PM
اداکارہ نرگس کے شوہرماجدبشیرنے میڈیکل چیلنج کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں اداکارہ کے شوہر ماجد بشیر نے میڈیکل چیلنج کر دیا۔

لاہور کی کینٹ کچہری نے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ میڈیکل بورڈ مدعیہ نرگس کے زخموں کا جائزہ لے، درخواست گزار نے نرگس کے میڈیکل کو بوگس قرار دیا ہے۔

کینٹ کچہری نے کہا کہ خاتون کے وکیل کے مطابق میڈیکل قانون اور رولز کے مطابق ہوا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا،پولیس کا کہنا تھا کہ جھگڑے کے بعد اداکارہ نرگس رات کو تھانے آئی تھیں،پولیس نے بتایا تھا کہ نرگس کے بھائی کا الزام ہے کہ بہنوئی روزانہ اُن کی بہن پر تشدد کرتا ہے۔

اداکارہ نرگس نے چند سال پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی،شادی کے بعد انہوں نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا اور اب اداکارہ اپنا بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔