پیپلزپارٹی نے  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی مانگ لی

Nov 20, 2024 | 15:31:PM

(24 نیوز )پاکستان پیپلزپارٹی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی) کی سربراہی مانگ لی جبکہ مسلم لیگ (ن) نے بھی پی اے سی کی سربراہی کے لیے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اشارہ دے دیا۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر اراکین کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔سپیکر قوم اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے اجلاس نہ بلانے کی صورت میں پیپلز پارٹی نے خود اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق پی اے سی کے 11 اراکین نے ریکوزیشن جمع کروا رکھی ہے، جب تک مستقل چیئرمین نہیں بنتا کمیٹی اراکین خود اپنا چیئرمین الیکشن کے ذریعے منتخب کریں۔

 سپیکر قومی اسمبلی نے پی اے سی کی سربراہی کے لیے تحریک انصاف سے پھر ناموں کا پینل مانگ لیا، سابق  سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس معاملے پر اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات بھی کی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم کو ہی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے پر بضد ہیں۔

مزیدخبریں