(24 نیوز )پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کارکردگی پر پھر تنقید کے نشتر چلا دئیے۔
ایبٹ آباد کے علاقے بکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے اگر کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملتا تو کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی۔عوام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے غلط فیصلے پر ڈٹے رہنا بے وقوفوں اور جاہلوں کی نشانی ہے۔پسماندگی کو ترقی اور دھوکے کو حقیقت نہیں کہہ سکتے۔ خیبر پختونخوا میں تیسری بار پی ٹی آئی کی حکومت بنی ہے، اس بار کارکردگی دکھانا ہو گی۔