وفاقی حکومت کےساتھ معاملات،بلاول بھٹو نے کمیٹی تشکیل دیدی
کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمٰن ،مراد علی شاہ، میر سرفراز بگٹی اوردیگر شامل ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات اٹھانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
ترجمان بلاول ہاؤس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کمیٹی میں راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمٰن شامل ہیں،ترجمان نے بتایا کہ مراد علی شاہ، میر سرفراز بگٹی، مخدوم احمد محمود، گورنر پنجاب اور گورنر خیبر پختونخوا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
بلاول ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمیٹی وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات اٹھائے گی، کمیٹی رپورٹ اگلے ماہ ہونے والے سی ای سی اجلاس میں پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات دور کرنے کی ہدایات دی تھیں اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کو ذمہ داری دی تھی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ وفاق میں نہ عزت دی جاتی ہے، نہ سیاست کی جاتی ہے، نہ معاہدے پر عمل ہو رہا ہے، میں 26 ویں ترمیم میں مصروف تھا اور حکومت نے پیچھے کینالز کی منظوری دے دی۔