والدین کی 29 سال بعد طلاق،اے آر رحمان کے بچوں نے خاموشی توڑ دی

معروف بھارتی موسیقار نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی،ان کے تین بچے ہیں 

Nov 20, 2024 | 16:49:PM

(ویب ڈیسک)بالی وڈ کے شہرہ آفاق موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کے بعد بیٹے اور دونوں بیٹیوں کاردعمل بھی آگیا۔

19 نومبر کی شب گلوکار کی اہلیہ سائرہ بانو نے طلاق کا اعلان کیاتھا جس کے بعد اے آر رحمان نے بھی ایکس اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے شادی کے 29 برس بعد اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کردی تھی۔

اب گلوکار کے بچوں کے بیانات سامنے آئے ہیں جوانہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیے ہیں۔

اے آر رحمان کے بیٹے اے آر امین نے اپنی اسٹوری میں لکھا "ہم سب سے گزارش کرتے ہیں کہ اس وقت ہماری پرائیویسی کا احترام کریں اور ہماری صورتحال سمجھنے کے لیے آپ سب کا شکریہ۔"

دوسری جانب اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے بھی بھائی کے الفاظ والی اسٹوری شیئر کی جبکہ دوسری بیٹی رحیمہ نے بھی  انسٹاگرام کی 

اسٹوری  پر کہا کہ یہ قابلِ تعریف ہوگا اگر آپ سب اس صورتحال کو ہماری پرائیویسی سمجھیں اور عزت دیں۔

واضح رہے کہ اے آر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی اور ان کے تین بچے ہیں،اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی ارینج میرج ہوئی تھی ۔

 

 

مزیدخبریں