(24نیوز)انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوگیا،جس سے انٹربینک میں ڈالر 278 روپے سے تجاوز کرگیا۔
مرکزی بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 277.95 روپے سے بڑھ کر 278.04 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 99 پیسےپرپہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں یورو 39 پیسے مہنگا ہوکر 294.28 روپے،برطانوی پاؤنڈ 1.11 روپے اضافے سے 353.30 روپے ،یو اے ای درہم 7 پیسے مہنگا ہوکر 76.04 روپے ، سعودی ریال 8 پیسے اضافے سے 74.24 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:اے آر رحمان کی طلاق کے کچھ گھنٹوں بعد ان کی گٹارسٹ کا بھی شوہر سے علیحدگی کا اعلان