(24نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ وی پی این یا کوئی اور ایسا سوشل میڈیا پلیٹ فارم غیر شرعی نہیں البتہ ان کے استعمال کو درست انداز میں ہونا چاہییے،رجسٹرڈ وی پی این کا استعمال ہی شرعی طور پر درست ہوگا۔
سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کو اسلامی تعلیمات کے فروغ، ملکی سلامتی کیلئے استعمال ہونا چاہیے ،اسے توہین مذہب، فرقہ واریت، انتہا پسندانہ اقدامات و دیگر کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 19 کے تحت ہر شخص کو معلومات تک رسائی تک حق حاصل ہے،جدید ذرائع سے انکار ممکن نہیں مگر انکا مثبت استعمال لازم ہے،جدید ذرائع پر پابندی مسائل کا حل نہیں البتہ مناسب متبادل ہونا چاہیئے ،کونسل نے اس حوالے سے ماہرین سے مزید مشاورت کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے ابھی بھی لگتا ہے، بھارت کی ٹیم پاکستان آئے گی، شعیب اختر