(راؤ دلشاد) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نےملاقات کی جس میں بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان میں رہنے والے بھائیوں کی مانند ہیں،دہشتگرد بلوچستان کی ترقی پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں،بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے کے حل کیلئے بھرپور معاونت کریں گے، صوبائی سطح پر باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے، پاکستان میں ترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا ، قومی یکجہتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے مل جل کر کام کریں گے۔
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کی عوام کی مثالی خدمت کر رہی ہیں، ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک وہیکلز کی فراہمی،رانا تنویرکا 2030تک 3ہزار چارجنگ سٹیشن تیار کرنے کادعویٰ