سینیٹر عرفان صدیقی کی معاشی اہداف کی شاندار کار کردگی پر وزیر اعظم کو مبارکباد

Nov 20, 2024 | 19:02:PM

(اویس کیانی)سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیر اعظنم شہباز شریف کو  معاشی اہداف کے حوالے سے شاندار کار کردگی پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق وزیر اعظم شہباز شریف  سے سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور سینیٹ کی خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سر براہ سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ،سینیٹز عرفان صدیقی نے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا، وزیر اعظم کو قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے حوالے سے بھی بریف کیا،انہوں نے معاشی اہداف کے حوالے سے شاندار کار کردگی پر وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی۔ 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ  کے سینیٹرز قابل تحسین کر دار ادا کررہے ہیں،وفاق کی علامت ہونے کے حوالے سے ایوان بالا کوقومی یکجہتی اور صوبائی ہم آہنگی میں متحرک کردار ادا کرنا چاہیے،پاکستان مسلم لیگ پارلیمانی گروپ کو اس مقصد کے لیے ایوان میں موجود تمام دوسری جماعتوں کے ساتھ مضبوط رابطے رکھنے چاہیئں،آج کے دور میں مضبوط خارجہ پالیسی کی اہمیت کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ 

وزیر اعظم نے توقع ظاہر کی کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ایک تھنک ٹینک کا کردار ادا کرتےہوئے حکومت کی راہنمائی کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات،بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال

مزیدخبریں