پاکستان کے بعد پی ٹی آئی کا یورپ ، امریکہ اور برطانیہ میں بھی احتجاج شیڈول 

Nov 20, 2024 | 19:12:PM
پاکستان کے بعد پی ٹی آئی کا یورپ ، امریکہ اور برطانیہ میں بھی احتجاج شیڈول 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے پاکستان میں احتجاج کی کال کے بعد یورپ ، امریکا اور برطانیہ میں بھی احتجاج کا شیڈول جاری کر دیا۔

پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو پاکستان کے ساتھ مختلف ممالک میں بھی احتجاج کا اعلان کر دیا ،برطانیہ میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا جائے گا،نیو یارک میں ٹائمز سکوائر ،کپیٹل ہل واشنگٹن ،لاس اینجلس میں بھی احتجاج ہو گا ،سین ڈیاگو ،ٹیکساس ،ہیوسٹن ،بوسٹن ،ڈبلن میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر احتجاج ہو گا ،کینڈا میں بھی دو مختلف مقامات پر احتجاج کا پلان مرتب کر لیا گیا، اٹلی ،ناروے ،ڈنمارک ،سپین ،ہالینڈ جاپان میں بھی احتجاج ریکارڈ ہو گا ،کوریا ، سوئیٹز رلینڈ ،یونان ،اٹلی میں بھی احتجاج کا شیڈیول تیار کیا گیا،آسٹریلیا میں پرتھ ،فیڈریشن سکووائر ،کینبرا اور سیڈنی میں احتجاج کا پلان جاری کیا گیا۔