اسرائیل نے غزہ کو بچوں کا قبرستان بناڈالا،ایک سال میں17ہزار سے 400سے زائد بچے شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسرائیل نے غزہ کو بچوں کا قبرستان بنا ڈالا،اسرئیلی حملوں کے دوران گزشتہ ایک سال میں 17 ہزار 400 بچے شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لبنان میں 2ماہ کے دوران 200 بچے جاں بحق ہوئےم اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں ہر 30 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے،سینکڑوں اب بھی ملبے تلے دفن ہیں،سب سے زیادہ تعداد 6سے 10 سال کے بچوں کی ہے۔
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی ہزاروں بچوں کا قبرستان بن چکی ہے،7 اکتوبر 2023 سے لیکر اب تک اسرائیل نے غزہ میں کم از کم 17 ہزار 400 بچوں کو شہید کیا ، یہ تعداد ہر 30 منٹ میں ایک بچے کی موت ظاہر کر تی ہے۔
علاوہ ازیں سینکڑوں بچے ابھی بھی ملبے تلے لاپتہ ہیں جن میں سے بیشتر کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماں کی مخالفت کے باوجود ننھے بچے کو عدالتی حکم پر موت کی نیند سُلا دیا گیا