دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ممبئی میں کرائے پر اپارٹمنٹ لے لیا مگر کیوں؟

Nov 20, 2024 | 21:14:PM
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ممبئی میں کرائے پر اپارٹمنٹ لے لیا مگر کیوں؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے پاور کپل دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ممبئی کے پوش علاقے پرابھا دیوی میں بیو مونڈ ٹاورز میں ایک شاندار اپارٹمنٹ کرائے پر لے لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اپارٹمنٹ 3,245  سکوائر فٹ کے بلٹ اپ ایریا اور 2,319.50 سکوائر فٹ کے کارپٹ ایریا پر مشتمل ہے، اس کے ساتھ3 پارکنگ سپیس بھی دستیاب ہیں،کرایہ داری کا معاہدہ 36 ماہ کے لیے ہے جس میں پہلے 18 ماہ کا کرایہ 7 لاکھ روپے ہوگا  جو ان کے شاندار رئیل اسٹیٹ پورٹ فولیو کا نیا اضافہ ہے اور اس کے بعد باقی مدت کے لیے 7.35 لاکھ روپے ہوگا، معاہدے کے آغاز پر 21 لاکھ روپے بطور سیکیورٹی جمع کرائے گئے ہیں۔

پرابھا دیوی ممبئی کا ایک پوش علاقہ ہے جو ورلی-باندرہ سی لنک اور ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے کے ذریعے شہر کے دیگر اہم حصوں سے جڑا ہوا ہے،یہاں معروف سدھی ونایک مندر، دادر بیچ، اور ہائی اسٹریٹ فینکس جیسے مشہور مقامات قریب ہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دیپیکا پڈوکون پہلے سے ہی بیو مونڈ ٹاورز میں ایک پراپرٹی کی مالک ہیں،اس کے علاوہ  وہ حال ہی میں باندرہ میں ایک عالیشان اپارٹمنٹ اور علی باغ میں ایک خوبصورت بنگلہ بھی خرید چکی ہیں۔

کام کے محاذ پر، دیپیکا اور رنویر حال ہی میں روہت شیٹی کی فلم سنگھم اگین میں نظر آئے،دیپیکا اس وقت میٹرنٹی بریک پر ہیں جبکہ رنویر نے اپنی شوٹنگ دوبارہ شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پب جی نے ایک اور پاکستانی نوجوان کا گھر بسادیا،امریکی دلہنیا مل گئی