باکو اور اناطولیہ خوبصورت شہر۔۔ویڈیو دیکھ کر آپ ضرور وہاں جانا پسند کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) سیر و سیاحت کے شوقین افراد دنیا میں ہر اس جگہ جانا پسند کرتے ہیں جہاں دلکش نظارے، تاریخی مقامات اور قدیم اور جدید روایات کا امتزاج ہو۔ اس حوالے سے آذربائیجان کا دارالحکومت باکو اور ترکی کا شہر اناطولیہ دیکھنے کے قابل ہیں ۔ باکو اور اناطولیہ دونوں خوبصورت اور قدیم شہر ہیں ۔ان دونوں شہروں کی دل کو چھونے والی ویڈیوز دنیا بھر میں خوب دیکھی جارہی ہیں اور ہر کوئی چاہتا کہ وہ اڑ کر وہاں پہنچ جائے۔
آذربائیجان کا دارالحکومت باکو
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) October 19, 2021
دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومتوں میں شامل ہے
باکو جہاں ماضی، حال اور مستقبل کا ایک حسین امتزاج نظر آتا ہے#Azerbaijan #Baku #Azerbaycan pic.twitter.com/MxZClKpQqO
ترکی اردو کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آذربائیجان کا دارالحکومت باکو دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومتوں میں شامل ہے، باکو جہاں ماضی، حال اور مستقبل کا ایک حسین امتزاج نظر آتا ہے۔باکو بہت خوبصورت شہر، خوبصورت لوگ،سستا اور رنگ برنگا ملک ،بہترین تفریح گاہیں ،آبشار اور باغات کی بھرمار ہے ۔
19 اکتوبر 2021
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) October 19, 2021
ترکی کا خوبصورت سیاحتی شہر اناطولیہ کی رات کے دلفریب مناظر
رنگ برنگے فوارے شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہے ہیں
شہر میں قدیم اور جدید روایات کو یکجا رکھا گیا ہے تاکہ نوجوان نسل کو اپنے شاندار ماضی کا علم رہے#HıdırlıkKöprüsü #Anatolia #Turkey pic.twitter.com/53ffzuQiUK
دوسری ویڈیو ترکی کا خوبصورت سیاحتی شہر اناطولیہ کی ہے ، جس میں رات کے دلفریب مناظررنگ برنگے فوارے شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہے ہیں، شہر میں قدیم اور جدید روایات کو یکجا رکھا گیا ہے تاکہ نوجوان نسل کو اپنے شاندار ماضی کا علم رہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 12افراد جاں بحق،نئے کیسز میں نمایاں کمی