(مانیٹرنگ ڈیسک) سیر و سیاحت کے شوقین افراد دنیا میں ہر اس جگہ جانا پسند کرتے ہیں جہاں دلکش نظارے، تاریخی مقامات اور قدیم اور جدید روایات کا امتزاج ہو۔ اس حوالے سے آذربائیجان کا دارالحکومت باکو اور ترکی کا شہر اناطولیہ دیکھنے کے قابل ہیں ۔ باکو اور اناطولیہ دونوں خوبصورت اور قدیم شہر ہیں ۔ان دونوں شہروں کی دل کو چھونے والی ویڈیوز دنیا بھر میں خوب دیکھی جارہی ہیں اور ہر کوئی چاہتا کہ وہ اڑ کر وہاں پہنچ جائے۔
ترکی اردو کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آذربائیجان کا دارالحکومت باکو دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومتوں میں شامل ہے، باکو جہاں ماضی، حال اور مستقبل کا ایک حسین امتزاج نظر آتا ہے۔باکو بہت خوبصورت شہر، خوبصورت لوگ،سستا اور رنگ برنگا ملک ،بہترین تفریح گاہیں ،آبشار اور باغات کی بھرمار ہے ۔
دوسری ویڈیو ترکی کا خوبصورت سیاحتی شہر اناطولیہ کی ہے ، جس میں رات کے دلفریب مناظررنگ برنگے فوارے شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہے ہیں، شہر میں قدیم اور جدید روایات کو یکجا رکھا گیا ہے تاکہ نوجوان نسل کو اپنے شاندار ماضی کا علم رہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 12افراد جاں بحق،نئے کیسز میں نمایاں کمی