ڈینگی کا اسلام آباد میں بھرپور حملہ، کتنی اموات ہوئیں۔۔جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ڈینگی نے اسلام آباد میں پنجے گاڑھ لئے، وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے اموات میں اضافہ ، موذی بیماری کےباعث اب تک 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق ڈینگی کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 2 شہری جبکہ 7 دیہی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 107 شہری ڈینگی کا شکار ،اسلام آباد میں اس وقت 2 ہزار 3 سو 37 افراد ڈینگی کا شکار ہیں ۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 53 نئے ڈینگی کیسسز سامنے آئے، دیہی علاقوں میں 1 ہزار 4 سو 41 لوگ ڈینگی کا شکار ہیں۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے شہری علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 54 نئے کیس رپورٹ ہوئے ،اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 896 مریض موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سردی یا گرمی۔۔۔آج موسم کیسا رہے گا۔۔24 نیوز کی خبر پڑھیں