ڈالر کی اڑان جاری۔۔ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Oct 20, 2021 | 10:53:AM
ڈالر مزید مہنگا بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کیپشن: ڈالر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 172.78 روپے سے مہنگا ہوکر نئی بلند ترین سطح 173.15 روپے پر جا پہنچا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر37 پیسے مہنگا ہونے کے بعد نئی بلند ترین سطح 173.15 روپے پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق 5 ماہ 12 روز میں انٹر بینک میں ڈالر 20روپے 87 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔7 مئی 2021 کو انٹر بینک میں ڈالر 152.28 روپے پر تھا ۔
معاشی ماہر اسد رضوی کہنا ہے کہ ڈالر 20روپے سے زیاد مہنگا ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 2400 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ معیشت کو ابھی بھی بہت سے چینلنجز ہیں ۔نٹ اکاونٹ خسارہ بھی ایک چیلنج ہے۔
تجارتی خسارہ کا مسلسل بڑھنا بھی چیلنج ہے۔ آئی ایم ایف سے مزاکرات کے بعد شرائط لاگو ہونا بھی بڑا چیلنج ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں:میٹرک۔ انٹر کے پرچوں کی ری چیکنگ۔۔ ڈیڈ لائن مقرر۔۔ فی پیپر کتنی فیس؟