پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف بڑا فیصلہ

Oct 20, 2021 | 11:58:AM
پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان
کیپشن: پی ڈی ایم اجلاس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مہنگائی کے خلاف آج سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔مسلم لیگ ن کا پہلا احتجاج راولپنڈی میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق ملک بھر میں صوبائی، ضلعی اور تحصیل ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی صدارت میں اعلیٰ سطح اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن پہلا مظاہرہ راولپنڈی میں کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:میٹرک۔ انٹر کے پرچوں کی ری چیکنگ۔۔ ڈیڈ لائن مقرر۔۔ فی پیپر کتنی فیس؟
اجلاس میں صوبوں اور اضلاع میں پارٹی عہدیداروں کو احتجاج کی کال دیتے ہوئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں عوام کے حقوق کیلئے راست اقدام کا فیصلہ کیا گیا۔مسلم لیگ نون نے ملک گیر ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی۔
واضح رہے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف آج سے 5 نومبر تک احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اڑان جاری۔۔ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا