جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائیگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، بی اے پی کے ناراض اراکین کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ہنگامہ اجلاس کی صدارت سپیکر عبدالقدوس بزنجو کریں گے۔ 14 ناراض اراکین کے دستخط سے تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کی جائے گی۔ اسپیکر کی جانب سے وزیراعلی کو اپنی اکثریت ثابت کر کے اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے کچھ وقت دیا جائے گا۔ جس کے بعد اعلان کردہ تاریخ پر ایوان میں تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہوگی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ میرے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے والے اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔
دوسری جانب حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ظہور احمد بلیدی کا کہنا ہے کہ 36 ممبر شو کر دئیے، 65 کے ایوان میں 40 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ ملک سکندر، اسد بلوچ اور دیگر رہنمائوں نے بھی وزیراعلیٰ جام کمال کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیا ہے۔ 65 ارکان کی بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے لئے 33 ارکان کی حمایت کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف بڑا فیصلہ