فیس بک کا نام اور لوگو تبدیل  کرنے کا فیصلہ 

Oct 20, 2021 | 13:59:PM
فیس بک کا لوگو تبدیل
کیپشن: فیس بک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)فیس بک کا نام بدلنے کے  حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ فیس بک کو تنازعات سے بچانے کیلئے نام کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق  فیس بک کا نام اکتوبر کی 28 تاریخ کومارک زکر برگ کی صدارت میں ہونے والی سالانہ کانفرنس کے دوران طے کئے جانے کا امکان ہے، لاتعداد سوشل میڈیا صارفین کی پسندیدہ ایپلی کیشن فیس بک کے نام کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے۔

دی ورج کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کا نام بدلنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے کیونکہ اب یہ سوشل میڈیا ایپلی کیشن سے بڑھ کر ایک ڈیجیٹل دنیا بن چکی ہے، فیس بک آئے روز اپنی ایپلی کیشن میں دلچسپ تبدیلیاں کرتا رہتا ہے جب کہ اب یہ کہا جارہا ہے کہ کمپنی فیس بک کا نام تبدیل کرنے پر غور کررہی ہے جو کہ میٹاورس (فینٹیسی یا حقیقت سے دور کی دنیا) کی نمائندگی کرے گی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ ہی فیس بک کا نام تبدیل کیا جائے گا جب کہ فیس بک کا لوگو تبدیل ہونے کے بھی امکانات ہیں تاہم اس سارے معاملے میں صارفین کو ایپ کے استعمال میں کسی قسم کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:      پولیس آفس میں آگ ۔۔۔فائر بریگیڈ کی پھرتیاں۔۔جلد قابو پا لیا