بل گیٹس کو وارننگ۔۔۔ خواتین کو"نامناسب پیغامات" نہ بھیجیں

Oct 20, 2021 | 14:25:PM
بل گیٹس، نامناسب، پیغامات
کیپشن: بل گیٹس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مشہور زمانہ کمپنی مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کو کمپنی کے ڈائریکٹروں کی جانب سے تنبیہہ کی گئی  کہ وہ خواتین ملازموں کو ای میل کے ذریعے "نا مناسب" پیغامات ارسال نہ کریں۔

العریبہ اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے یہ انکشاف پیر کے روز اپنی رپورٹ میں کیا ہے جس میں2019ء کے ایک خط کا حوالہ دیا ہے۔ خط میں مائیکروسوفٹ کے لئے کام کرنے والی ایک سابق خاتون انجینئر نے بتایا ہے کہ کمپنی کے مینجمنٹ بورڈ سے بل گیٹس کی دست برداری سے قبل ان کے اس خاتون کے ساتھ تعلقات تھے۔ خاتون نے مزید بتایا کہ یہ واحد معاملہ نہیں تھا۔رپورٹ کے مطابق مائیکروسوفٹ کمپنی کے اعلیٰ عہدے داروں نے دس برس سے بھی زیادہ عرصہ قبل گیٹس اور کمپنی کی ایک درمیانی سطح کی خاتون ملازم کے درمیان ای میلز کا پتہ چلایا تھا۔ اس معاملے سے با خبر ذرائع نے بتایا کہ بل گیٹس نے ان ای میلز میں "خاتون سے پینگیں بڑھائیں اور تعلقات قائم کرنے کے لئےراہ ہموار کی"۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گیٹس نے پیغامات کے تبادلے کی تردید نہیں کی اور ڈائریکٹروں کو یقین دہانی کرا دی کہ وہ اس حرکت سے رک جائیں گے۔

 مائیکروسوفٹ کمپنی کے ترجمان فرینک شو کے مطابق 2008ء میں بل گیٹس کے بطور ملازم ریٹائر ہونے سے کچھ عرصہ قبل کمپنی کو 2007ء میں بھیجی گئی ای میلز کا علم ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ بل گیٹس نے ان ای میلز میں مذکورہ خاتون ملازم کو کام سے باہر ملاقات کی تجویز دی۔ فرینک نے کہا کہ اگرچہ پیغامات میں پینگیں بڑھانے کی کوشش کی گئی تاہم ان میں واضح طور پر کوئی جنسی پہلو نہ تھا البتہ انہیں غیر مناسب ہی گردانا گیا۔ خاتون ملازم نے اس واقعے کے حوالے سے کوئی شکایت پیش نہیں کی۔ ترجمان کے مطابق گیٹس اور خاتون انجینئر کے بیچ جذباتی تعلق 2002ء سے تھا تاہم مائیکروسوفٹ کمپنی کو اس کا انکشاف 2019ء میں ہوا۔دوسری جانب بل گیٹس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تمام پروپیگنڈا جھوٹا ہے اور یہ افواہیں ایسے ذرائع سے پھیلائی گئی ہیں جو براہ راست طور پر معروف نہیں ہیں۔ اس کے پیچھے بڑے مفادات ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن بیٹی کے سامنے بیوی پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل۔ملزم گرفتار