آریان خان کی نظربندی کا فیصلہ

Oct 20, 2021 | 14:30:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ اور گوری نے آریان خان کی جیل سے واپسی پر سخت پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کے حوالے سے محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا جس کے بعد پتہ چلے گا کہ آریان گھر واپس جائیں گے یا جیل میں ان کا قیام مزید بڑھ جائے گا۔
 خاندانی ذرائع کے مطابق آریان خان کے والد شاہ رخ خان اور والدہ گوری نے بیٹے کی جیل سے واپسی پر دو تین ماہ کےلئے بیٹے کو گھر میں نظر بند کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ آریان نا تو پارٹی میں جاسکیں گے اور نا ہی دوستوں کے ساتھ رات گئے تک وقت گزار سکیں گے۔
 اس کے علاوہ انہوں نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ آریان کی کمپنی پر سخت نظر رکھی جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ ان کا بیٹا ہر اس شخص سے دو رہے جو آریان کے لئے معمولی سی بھی پریشان کا باعث بن سکتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ شاہ رخ اور گوری نہیں جانتے کہ ان کا بیٹا قصور وار ہے یا نہیں تاہم وہ جلد سے جلد اپنے بیٹے کی گھر واپسی چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میٹرک۔ انٹر کے پرچوں کی ری چیکنگ۔۔ ڈیڈ لائن مقرر۔۔ فی پیپر کتنی فیس؟

مزیدخبریں