شاہ رخ خان کو بڑا دھچکا۔۔آریان خان  کی ضمانت پھر خارج

Oct 20, 2021 | 15:30:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  کروز شپ ڈرگ کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سمیت تین ملزموں کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی گئی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےممبئی کی سیشن عدالت نے کروز شپ ڈرگ کیس میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سمیت دیگر ملزمان ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا کی بھی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔ رہائی نہ ملنے کے باعث آریان خان کو جیل میں ہی رہنا ہوگا۔

واضح رہے کہ این سی بی نے ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں آریان خان کی اپنی آنے والی فلم کی ساتھی اداکارہ کے ساتھ منشیات کے حوالے سے کی جانے والی واٹس ایپ چیٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی تھی۔ واٹس ایپ چیٹ سے ظاہر ہو رہا تھا کہ آریان خان اور اداکارہ کے درمیان منشیات کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی۔

 آریان خان کے وکیل اب ضمانت کے لئے ممبئی کی ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم کا حکومت کیخلاف بڑا فیصلہ

 

مزیدخبریں