ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملکی قرضے کتنے بڑھ گئے؟پریشان کن خبرآگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جبکہ روپے کی مسلسل بے قدری کا سلسلہ جاری ہے ، ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ کر بندہوا۔انٹربینک میں آج ڈالر 69پیسے مہنگا ہو کر 173روپے 47 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ ادھراوپن مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے مہنگا ہو گیا،جس سے ڈالرکی قدر بڑھ کر174 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال ابتک ڈالر 15روپے 93پیسے مہنگا ہو چکا ہے ، یکم جولائی سے اب تک ڈالر کی قیمت 10فیصد بڑھی ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان پر 1800ارب روپے کے قرضے بھی بڑھ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شا دی میں سالی کاڈانس دیکھ کر بہنوئی نے نوٹ نچھاور کرنا شرو ع کر دیئے۔۔ویڈیو وا ئرل