(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والوں کیلئے پٹرول اور خوردنی اشیا پر سبسڈی دینے کیلئے پلان بنانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں کاا جلاس ہوا ، وزیراعظم نے کم آمدنی والوں کیلئے پٹرول پر سبسڈی دینے کا پلان بنانے کی ہدایت کردی،موٹر سائیکل رکشہ عوامی سواری کو کم قیمت پر پٹرول دینے کا پلان اگلے ہفتے پیش ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے بعد سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے، ایک دن میں بڑا اضافہ
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مہنگائی کم کرنے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے کم آمدن والے افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملکی قرضے کتنے بڑھ گئے؟پریشان کن خبرآگئی