ٹریفک وارڈنز ہوجا ئیں خبر دا ر۔۔بڑی پا بندی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ای چالان کی ادائیگی پر ایجنٹ سے کمیشن لینے والے وارڈنز ہو جائیں ہوشیار،سی ٹی او نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو جاز کیش ایجنٹ ساتھ رکھنے والے وارڈنز کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہورنےایس پیز،ڈی ایس پیز کو مراسلہ جاری کر دیا،مراسلے کے مطابق کوئی وارڈن وائلیٹر سے چالان کی مد میں کیش رقم وصول نہیں کرے گا۔وارڈنز وائلیٹر کو جاز کیش،ایزی پیسہ شاپ بھی ریکمنڈ نہیں کریں گے اور دکاندار یا ایجنٹ کی وارڈنز کے ہمراہ موجودگی کی صورت میں پٹرولنگ افسر،ایڈیشنل انچارج اور سیکٹر انچارج کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔سی ٹی او نے ویجیلینس سیل کو اہم شاہراہوں پر تعینات عملے کے قریب ایجنٹس کو چیک کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:تنائوکم کرنے کیلئے پر یانکا چوپڑا گہرے سمندر میں کیا کرتی رہیں۔۔تصاویر وائرل